لاہور تا فیصل آباد نان سٹاپ ٹرین کو ملتان تک چلانے کی ہدایت

ملتان (نمائندہ خصوصی) وزیر ریلوے نے لاہور اور فیصل آباد کے درمیان چلائی جانے والی نان سٹاپ ٹرین کو ملتان تک چلانے کی ہدایت کر دی ہے. اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ اجلاس میں ہدایت کر دی ہے کہ لاہور اور فیصل آباد کے درمیان چلائی جانے والی نان سٹاپ ٹرین کو ملتان تک چلایا جائے اور اس کے لئے فوری شیڈول مرتب کیا جائے. ذرائع نے بتایا کہ وزیر ریلوے کی ہدایات کی روشنی میں ہیڈ کوارٹر نے اس ٹرین کو ملتان تک چلانے کے لئے اقدامات شروع کر دئیے ہیں اور توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ رواں ماہ ہی شیڈول جاری کر دیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...