اسلام آباد( آن لائن ) قومی ایئر لائن( پی آئی اے ) کی لاجواب سروس کے باکمال عملے کا انوکھا اقدام، ٹورنٹو سے آنیوالی پی آئی اے کی فلائٹ میں پارٹیشن کا انتظام نہ ہونے پر مسافروں سے چادریں لے کر پارٹیشن کر ڈالی۔پرواز کینیڈا کے شہر ٹورانٹو سے اسلام آبادآرہی تھی۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے 782 کی ٹورنٹو سے اسلام آباد آنے والی پرواز میں فلائٹ کے اندر پارٹیشن کیلیے مناسب انتظام نہ ہونے پر مسافروں کی چادریں لٹکا کر پارٹیشن کی گئی۔