چیف انجینئر کے عہدہ پر ترقی کیلئے انٹرویو دینے والے پیپکو ملازمین انتظار کی سولی پر لٹک گئے

ملتان( نامہ نگار خصوصی) پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی پیپکوکے سینئر سلیکشن وپروموشن بورڈ کو چیف انجینئر عہدہ پر ترقی کیلئے انٹرویوز دینے والے انتظار کی سولی پر لٹک گئے۔ میپکو کے 17سینئر انجینئر ز سمیت بجلی کمپنیوں کے 60سے زائد افسروں کے انٹرویوز کے نتائج کے اجراء کی بجائے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کرلی تین افسروں نے ترقی پانے کیلئے فوری طور پر فراہم کردی تھیں۔ پرفارمنس ایویلیوایشن ریکارڈ کے نام پر اثاثہ جات کا پرفارماپُر کرکے دینے والے افسر بھی نتائج کاانتظار کررہے ہیں۔ پروموشن پالیسی کے طریقہ کار کے مطابق سالانہ خفیہ رپورٹ اور ریکارڈ کی موجودگی کے باوجود پہلی مرتبہ افسروں سے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کی گئی تھیں جن کی فراہمی کے باوجود ترقی کا سفر شروع نہیں ہوسکا ہے۔

ای پیپر دی نیشن