مدھیہ پردیش: زیکاوائرس سے 2افراد ہلاک‘ 31 ہسپتال داخل

Nov 12, 2018

نئی دہلی (سنہوا) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں زیکا وائرس سے مزید 31 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ انہیں ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ لوکل میڈیا کے مطابق 2افراد دم توڑ گئے۔ محکمہ صحت کے حکام کے مطابق ان ہلاکتوں کی وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آسکی۔ بڑے ریاستی اخبار ’’دی ہتوادہ‘‘ کے مطابق ڈی جی وکٹر برون نے میڈیا کو بتایا ابھی تک متاثرین کے 200 نمونے لئے ہیں‘ مریضوں کا تعلق 3ریاستوں سے ہے۔

مزیدخبریں