امریکی صدرکا آنجہانی لیجنڈ گلوکار ایلوس پریسلے کو صدارتی میڈل آف فریڈم دینے کا اعلان

واشنگٹن(صباح نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آنجہانی لیجنڈ گلوکار ایلوس پریسلے کو اعلیٰ ترین سول اعزازی ایوارڈ صدارتی میڈل آف فریڈم 2018 دینے کا اعلان کردیا گیا۔وائٹ ہائوس ترجمان کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایلوس پریسلے کے علاوہ بیس بال لیجنڈ بابی روتھ، ریپبلکن سنیٹر اورین ہیچ، میریم ایڈلسن، راجو اسٹوبیچ اور ایلن پیج کو بھی صدارتی میڈل آف فریڈم کا ایوارڈ دیں گے۔اعلیٰ ترین سول اعزازی ایوارڈ دینے کی تقریب 16 نومبر کو وائٹ ہائوس میں منعقد کی جائے گی جہاں منتخب افراد کو ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔امریکہ کی جانب سے یہ اعلی ترین سول اعزازی ایوارڈ ہر سال ان افراد کو دیا جاتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن