بوسٹن (آئی این پی ) گھر یا دفاتر کی کھڑکیوں پر ایک انقلابی شفاف سٹیکر لگا کر اندر آنے والی سورج کی حرارت کو بہت حد تک کم کرکے ایئر کنڈیشنر کا خرچ کم کیا جاسکتا ہے۔ جول نامی ریسرچ جرنل میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق کے ماہرین کا کہنا ہے کہ دوست سٹیکر کمروں کو ٹھنڈا رکھنے اور بجلی کی بچت دونوں ہی امور انجام دیتا ہے۔