دمشق: النصرہ فرنٹ کا حملہ، شامی فورسز کے 8 اہلکار ہلاک

Nov 12, 2018

دمشق(اے پی پی)شام میں انسانی حقوق کے ذرائع کے مطابق حماہ گورنری میں النصرہ فرنٹ نامی عسکری گروپ نے بشارالاسد کی فوج میں شامل 8اہلکاروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔العربیہ ٹی وی کے مطابق سابقہ النصرہ فرنٹ جو اب تحریرالشام کے نام سے سرگرم ہے ۔یہ کارروائی ترکی اور روس کی جانب سے قائم کردہ محفوظ زون سے باہر کی گئی۔انسانی حقوق کے مندوب کا کہنا ہے کہ لڑائی میں تحریر شام کے دو جنگجو بھی ہلاک ہوئے ہیںمعلاقے میں جھڑپیں جاری ہیں۔

مزیدخبریں