نارنگ منڈی (نامہ نگار)صفائی نصف ایمان ہے اپنے اردگرد صاف ستھرا ماحول بنائے رکھیں اس سے صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے اور ماحول کی خوبصورتی میں خاطر خواہ اضافہ ہوتاہے ان خیالات کا اظہار والڈ سٹی حکومت پنجاب کے ڈائریکٹرجنرل کامران لاشاری ڈائریکٹر آصف ظہیر نوشین زیدی اور سید واجد علی شاہ نے جھاڑو پکڑ کر صفائی مہم کا بھر پور طریقے سے آغاز کیا اور کہا کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر صوبہ بھر میں صفائی مہم کا آغاز کیا جارہا ہے تاکہ صفائی کے حوالہ سے عوامی شعور کو اجاگر کیا جاسکے روزانہ کی بنیاد پر ہر محلہ میں صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا اور عوام کو بتایا جائے گا کہ اپنی مدد آپ کے تحت صفائی کے نظام کو بہتر بنائیں۔