موڑکھنڈا(نامہ نگار)بجلی کی ہائی وولٹیج تاریں ٹکرانے سے محنت کش کے گھر آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیتی سامان خاکستر۔بتایا جاتا ہے کہ نواحی گاوں کوٹ دیوان سنگھ میں بجلی کی تاریں انتہائی ڈھیلی ہیں اور اکثر اوقات سپارکنگ کرتی تھیں ۔جس کی شکائت متعدد مرتبہ واپڈا اہلکاروں کو بھی کی مگر کوئی پیش رفت نہ ہوئی ۔گزشتہ روز کوٹ دیوان سنگھ کے رہائشی خلیل احمد،محمدعاشق کے گھر کے اوپر سے گزرنے والی تاروں میں سپارکنگ ہوئی اور اس کے گھر آگ بھڑک اٹھی جس سے ان کے گھر کا لاکھوں روپے مالیتی سارا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ۔اور دیگر اہل دیہہ کی موٹریں ۔اور دیگر الیکٹرونکس کا سامان بھی جل گیا۔ریسکیو1122نے آگ پر قابو پایا۔