دمشق(اے پی پی)شام میں انسانی حقوق کے ذرائع کے مطابق حماہ گورنری میں النصرہ فرنٹ نامی عسکری گروپ نے بشارالاسد کی فوج میں شامل 8اہلکاروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔العربیہ ٹی وی کے مطابق سیرین ہیومن رائٹس آبزر ویٹری کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمان نے بتایا کہ سابقہ النصرہ فرنٹ جو اب تحریرالشام کے نام سے سرگرم ہے کے جنگجوئوں نے حماہ شہر میں ایک کارروائی کے دوران فوج کے 8 اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔یہ کارروائی ترکی اور روس کی جانب سے قائم کردہ محفوظ زون سے باہر کی گئی۔انسانی حقوق کے مندوب کا کہنا ہے کہ لڑائی میں تحریر شام کے دو جنگجو بھی ہلاک ہوئے ہیں۔