شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) سیاسی سماجی شخصیت و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری طیاب راشد سندھو نے کہا کہ اسلامک بلاک کو مضبوط کرنے کیلئے اوآئی سی ، عرب لیگ، اسلامی تنظیم سمیت مسلم ممالک کے حکمران متحرک ہوتے اورذاتی مفادات کو پس پشت ڈالتے ہوئے آگے بڑھتے تو آج مسلم امہ یوں تقسیم دکھائی نہ دیتی اور مسلم ممالک میں بسنے والوں کا وقار بین الاقوامی سطح پر یوں تنزلی کا ہرگز شکار دکھائی نہ دیتا، انہوں نے کہا کہ مسلم امہ اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ کرتی تو کشمیر وفلسطین اوردوسرے اسلامی ممالک کے تنازعات کسی حد تک ختم ہوجاتے حکومت پاکستان کی طرف سے یمن کا مسئلہ حل کروانے کی پیشکش ایک اچھا قدم ہے اسلامی ممالک شام ، روہنگیا کے مسئلے حل کروائیں اب بھی وقت ہے کہ مسلمان اپنے اندر اتحادپیدا کریں تجارتی روابط کو بڑھائیں دفاع اور مشترکہ کرنسی کے حوالے سے آگے بڑھیں اسی سے مسلم امہ ماضی کی شان وشوکت حاصل کرسکے گی۔