بھارت نے ٹی ٹونٹی سیریز میں ویسٹ انڈیز کو وائٹ واش کردیا

Nov 12, 2018

لاہور (سپورٹس ڈیسک )بھارتی نے 3 میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز کے آخری میچ میں ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 3-0 سے جیت لی۔ ویسٹ انڈین کپتان دنیش رامدین نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔۔ویسٹ انڈیز کی پہلی وکٹ شے ہوپ کی صورت گری تھی جنہوں نے 24 رنز بنائے اور ہیٹمیئر نے 26 رنز بنائے جس کے بعد کپتان رامدین 94 کے سکور پر 15 رنز کا اضافہ کرکے پویلین لوٹے۔براوو اور پوران نے ٹیم کا مجموعہ 181 رنز پہنچا دیا اور بالترتیب 43 اور 53 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے چاہل نے 2 اور واشنگٹن سندر نے ایک وکٹ حاصل کی۔بھارت کو ہدف کے تعاقب میں 13 رنز پر روہت شرما کی وکٹ سے ہاتھ دھونا پڑا وہ صرف 4 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ راہول نے 17 رنز بنا کر شیکھر دھون کا 45 رنز تک ساتھ دیا تاہم تھامس نے ان کو آوٹ کردیا۔شیکھر دھون اور رشبھ پینٹ نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 130 رنز کا اضافہ کیا، پینٹ 58 رنز بنا کر آوٹ ہوئے اور شیکھر دھون 62 گیندوں پر 92 رنز بنا کر میچ کے اختتام سے محض ایک گیند قبل آئوٹ ہوئے ۔ بھارت نے 6 وکٹوں سے یہ میچ جیت کر سیریز بھی 3-0 سے اپنے نام کرلی۔شیکھر دھون کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

مزیدخبریں