اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک) بلغاریہ کے ایون پینیو نے آئی ٹی ایف جونیئر پاکستان ٹینس چیمپئن شپ جیت لی۔ گزشتہ روز ایس ڈی اے ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے گئے بوائز سنگلز فائنل میں بلغاریہ کے ایون پینیو نے پاکستان کے حذیفہ عبدالرحمن کو 2-6، 6-4 اور 6-3 سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔ گرلز ڈبل فائنل میں ترکمانستان کی منا ٹوگولو قدمیر اور سارا یاگین نے جرمنی کی میلینا مہرانی اور ایران کی مشکات الزہرا صفی کو 6-2، 6-3 اور 10-8 سے شکست دی۔ فائنل کی اختتامی تقریب کے موقع پر پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ خان اور4 ممالک کے سفیروں نے جیتنے والے اور رنر اپ کھلاڑیوں میں شیلڈز تقسیم کیں۔