کنولا پولو کپ 2018ء ڈیسکون نے جیت لیا، ریجاس کو شکست

لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام سیزن کنولا پولو کپ 2018ء ڈیسکون نے جیت لیا، فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد ریجاس کی ٹیم کو 7-6 سے شکست کا سامنا جبکہ سب سڈری فائنل میں پلاٹینیم ہومز کی ٹیم نے اولمپیاء کو 9-8 سے ہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولو کلب میں پولو سیزن کا آغاز ہوگیا ہے۔ چار گول کے سیزن کنولا پولو کپ میں 13 ٹیموں نے حصہ لیا ۔ فائنل کے موقع پر مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب صمصمام بخاری ، ایگزیکٹو کمیٹی ممبر لاہور پولو کلب جواد جمیل ملک،سیزن کنولا کے ڈائریکٹر بدر منیر، برانڈ مینجر سید محمد رضا،ایگزیکٹو کمیٹی ممبران عثمان حئی، ثاقب خان خاکوانی، سیکرٹری کرنل (ر) شعیب آفتاب، عرفان علی حیدر، اسحاق خان خاکوانی، ممبرز اور ان کی فیملیز کی بڑی تعداد موجود تھی۔ فائنل میں ثاقب خان خاکوانی نے شاندار کھیل پیش کیا اور ڈیسکونکو فتح دلوائی۔ ثاقب خان خاکوانی نے ڈیسکون کی طرف سے چار خوبصورت گول سکور کیے۔ ڈیسکون کی طرف سے دیگر گول کرنے والے کھلاڑیوں میں احمد بلال نے دو جبکہ کمپنی کے اونر شاہنواز ایاز درانی نے ایک گول سکور کیا جبکہ ہارنے والی ٹیم ریجاس کی طرف سے ہاشم کمال آغا نے چار جبکہ عمر اسجد ملہی نے دو گول سکور کیے۔ ادھر سب سڈری فائنل میں پلاٹینیم ہومز کی ٹیم نے اولمپیائکو 9-8 سے ہرا دیا۔ پلاٹینیم ہومز کی طرف سے شاہ شمیل عالم اور میاں عباس مختار نے تین تین، فراست علی چٹھہ نے دو جبکہ قدیر اشفاق نے ایک گول سکور کیا۔ اولمپیاء کی طرف سے عبدالرحمان منوں نے پانچ، غلام مصطفی منوں ، محسن عطا کھوسہ اور آغا آدم نے ایک ایک گول سکور کیا۔اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی صمصمام بخاری نے جواد جمیل ملک کے ہمراہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...