فیصلہ کن ون ڈے ،پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ

Nov 12, 2018

دبئی(آئی این پی) پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میںٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ فیصلہ کن ون ڈے میں دونوں ٹیموں نے2،2تبدیلیاں کیں،پاکستانی ٹیم میں عماد وسیم اور امام الحق کی جگہ ہارس سہیل اور آصف علی کو شامل کیا گیا ۔اتوار کودبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، فیصلہ کن میچ کے لیے قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔حارث سہیل اور آصف علی گیارہ رکنی ٹیم کا حصہ بنایا گیا جب کہ اوپننگ بلے باز امام الحق کو زخمی ہونے کی وجہ سے شامل نہیں کیا گیا اور عماد وسیم کو آرام دیا گیا ہے۔نیوزی لینڈ کی ٹیم میں بھی دو تبدیلیاں کی گئی ہیں جب کہ حیران کن طور پر کپتان کین ولیمسن ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔

مزیدخبریں