وفاقی وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین سے یورپی یونین کے سفیر نے ملاقات کی ۔اسلام آباد میں ہونیوالی اس ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ترقی، انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کے باہمی مقاصد کو آگے بڑھائیں گے ،آزادی اظہار کے بنیادی اور آئینی حق پر یقین رکھتے ہیں، پاکستان میں میڈیا کو بے مثال آزادی حاصل ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت آزاد اور ذمہ دار میڈیا کی ترقی کے لیے سہولیات فراہم کرتی رہے گی، انفارمیشن کمیشن کی تشکیل سے اطلاعات تک رسائی کا قانون نافذ ہو گیا ،انفارمیشن کمیشن کی تشکیل ایک تاریخی اقدام ہے، شفاف حکمرانی کے لیے اطلاعات تک رسائی ناگزیر ہے، حکومت ''نیا پاکستان'' کے اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے مذید کہا کہ سیاحت کا فروغ اور ملک سے کرپشن کا خاتمہ ایجنڈے کا حصہ ہے ۔وزیر اطلاعات نے فلم اور ثقافت کے شعبے میں یورپی یونین سے تعاون بڑھانے پر زور دیا ۔یورپی یونین کے فلمساز پاکستان کے خوبصورت مناظر کی عکسبندی کریں جبکہ یورپی یونین کے سفیر نے کہا کہ باہمی مفاد میں دو طرفہ تعلقات کو مذید مستحکم بنانا چاہتے ہیں۔ سفیر نے کرپشن کے خاتمے ، تعلیم ، صحت کوترجیح دینے پر پی ٹی آئی کی حکومت کو سراہا۔
پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے:چودھری فواد حسین
Nov 12, 2018 | 21:22