وزیراعظم عمران خان سے قطرکی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف کی ملاقات

 وزیر اعظم عمران خان سے قطر کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف لیفٹنٹ جنرل غنیم بن شاہین الغنیم نے ملاقات کی۔وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں قطر کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے وزیراعظم عمران خان کو امیر قطر اور وزیر اعظم کا پیغام پہنچایا۔قطری چیف آف اسٹاف نے وزیراعظم عمران خان کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ملاقات میں پاک قطر باہمی مفادات پر مبنی تعلقات  کوبڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعظم کی جانب سے امیر قطر  کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔  


 

ای پیپر دی نیشن