صوبے بھر میں قائم 32ماڈل بازار اورکسان مارکیٹیں پورا ہفتہ کھلی رہیں گی:اسلم اقبال 

لاہور (کامرس رپورٹر)پنجاب حکومت نے عوام کو ریلیف کودینے  کے لئے فیصلہ کیا  ہے کہ صوبے بھر میںقائم 32ماڈل بازار اور کسان مارکیٹیں پورا ہفتہ کھلی رہیں گی اوران ماڈل بازارو ں اور کسان مارکیٹوںمیں عوام کو معیاری اشیاء ضروریہ سستے داموں پورا ہفتہ ملیں گی۔اس امر کا اظہار گزشتہ روز صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول کا اجلاس میں کیا گیا ۔اجلاس میںاشیاء ضروریہ کی قیمتوں کی مانیٹرنگ،ٹاسک فورس کے فیصلوں پر عملدرآمد اورپرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں صوبائی وزیرمیاں اسلم اقبال نے اجلاس میں ہدایت کی کہ  تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میںآئندہ تین روز میں اشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر دستیابی اور دکانوں پر قیمتوں کے حوالے سے پینا فلیکسزیقینی بنائے جائیں۔متعلقہ ادارے خواب غفلت سے بیدار ہو جائیں اور ا پنی ذمہ داری نبھائیں۔ گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف پوری قوت سے کریک ڈائون جاری رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ آن لائن ہوم ڈلیوری سسٹم پر کام کا آغاز ہو چکا ہے۔اس سسٹم کے تحت صوبے کے پانچ بڑے شہروں میں عوام کو سبزیاں،پھل اور دیگر اشیاء آن لائن گھروں میں فراہم کی جائیں گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...