واشنگٹن (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ وہ اپنے مواخذے کی تحریک سے خوفزدہ نہیں ہیں۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے مواخذے کے حوالے سے کوئی خوف نہیں کیونکہ جو لوگ اس کیس میں گواہی دینے والے ہیں میں انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچایا ہے۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ان میں سے کسی شخص کے پاس اصل معلومات نہیں ہیں۔ ٹرمپ نے یہ دعوی ایسے وقت میں کیا ہے جب ری پبلکن پارٹی کے ارکان نے ڈیموکریٹ کی جانب سے ٹرمپ کے مواخذے کی غرض سے کیے جانے والے اقدامات پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ یوکرائنی صدر ولودومیر زیلینسکی کے ساتھ اپنی ٹیلی فونک گفتگو کا متن ممکنہ طور پر جلد جاری کر دیں گے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا ہے جب امریکی ایوان نمائندگان میں ریپبلکن پارٹی نے ان کے خلاف مواخذے کی کارروائی کے لیے تفتیش شروع کر رکھی ہے۔ ریپبلکن پارٹی آئندہ ہفتے امریکا کے سابق نائب صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن اور خفیہ راز افشا کرنے والے گمنام شخص کو عوامی سماعت کے دوران بیان قلمبند کرانے کے لیے طلب کر رہی ہے۔