برن(این این آئی)یورپی ملک سوئٹرزلینڈ کی مہنگی اور دیدہ زیب گھڑیاں بنانے والی 180 سالہ پرانی کمپنی پیٹک فلپ کی ایک گھڑی ریکارڈ قیمت میں فروخت ہوگئی۔پیٹک فلپ کمپنی کو 1839 میں بنایا گیا تھا اور اس کمپنی نے ملکہ برطانیہ سمیت کئی اہم عالمی سیاسی و سماجی رہنماں سمیت شوبز و اسپورٹس شخصیات کے لیے خصوصی گھڑیاں بھی بنائیں۔ ماضی میں بھی اس کمپنی کی بنائی گئی گھڑیاں ریکارڈ قیمت پر فروخت ہوئی ہیں، تاہم پہلی بار اس کمپنی کی گھڑی جی 6300 3 کروڑ 10 لاکھ امریکی ڈالر میں فروخت ہوئی ہے۔امریکی اقتصادی جریدے فوربز کی رپورٹ کے مطابق پیٹک فلپ کی جانب سے بنائی گئی واحد گھڑی کو ایک فلاحی منصوبے کے تحت فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا۔