وزیراعظم کی جانب سے پی سی بی عہدیداروں کی سرزنش ‘ چھوٹے ملازمین کو تنخواہیں اداکردی گئیں

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیداران کی سرزنش کے بعد پی سی بی نے بالآخر چھوٹے ریجنل ملازمین کو دو ماہ کی تنخواہیں ادا کر دیں۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کا نیا آئین نافذالعمل ہونے کے بعد ریجنز کے خاتمے کے ساتھ ہی ملک بھر کے ریجنل گراؤنڈ سٹاف کی نوکریاں ختم ہوگئی تھیں جس کے بعد اس معاملے کو حل کرنے کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک بھر کے ریجنل سٹاف کو دو ماہ کے کنٹریکٹ دئیے جو کہ 19اکتوبر کو ختم ہوئے تاہم معاہدے ختم ہونے کے باوجود پی سی بی کی جانب سے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی نہ کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن