عمران خان کی مخلصانہ اوردلیرانہ قیادت نے پوری دنیا میں سکھ برادری کوپاکستان کا سفیر بنادیا۔ شیخ نعمت اللہ

پیرس ( صاحبزادہ عتیق سے ) وزیراعظم کی دوراندیش اوردلیرانہ قیادت نے پوری دنیا میں سکھ برادری کوپاکستان کاخیرسگالی سفیر بنادیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف فرانس کے کوآرڈینیٹر شیخ نعمت اللہ نے کیا ۔ ان کا کہنا تھاکہ حکومت کی اسی کارکردگی کے باعث پوری دنیا میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے سکھ برادری کے ساتھ تما م اقلیتی برادری اور عالمی برادری کو پاکستان کے مثبت تشخص پرقائل کرلیا ہے اور اس طرح ایک تیر سے کئی شکار کئے ہیں جو پاکستان کو عالمی سطح پر منفرد مقام دلانے میں بہت اہم کردار ادا کریں گے۔ انھوں نے جمعیت علماء اسلام اور اپوزیشن پارٹیز کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں جمعیت علماء اسلام ف کو اسلام آباد پہنچا کر غائب ہوچکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پلان اے اور بی کا رٹ لگانے والے مولانا فضل الرحمان کا دھرنا مکمل طور پر فلاپ ہوچکا ہے۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے سرد موسم سے متاثرہ دھرنے کے شرکاء کے لئے سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرکے بڑے پن کا مظاہرہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن