منی لانڈرنگ کیس،آصف زرداری اورفریال تالپورکےعدالتی ریمانڈ میں 26نومبرتک توسیع

احتساب عدالت نے بڑے پیمانے پر رقوم غیرقانونی طورپر بیرون ملک منتقل کرنے کے مقدمے میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کے عدالتی ریمانڈ میں اس مہینے کی چھبیس تاریخ تک توسیع کردی ہے۔ مقدمے کی سماعت آج احتساب عدالت اسلام آباد میں ہوئی۔

ادھر احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے سابق صدر آصف علی زرداری کی طرف سے دائر ایک درخواست مسترد کردی ہے جس میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ انہیں علاج کےلئے کراچی منتقل کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن