لاہور (نیوزرپورٹر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان،لاہور میں جاری تقریبات یوم اقبالؒ کے سلسلے میں سکولوں اور مدرسوں کے طلبا و طالبات کے مابین کلام اقبالؒ ترنم کے ساتھ سنانے کا انعامی مقابلہ ہوا۔ اس مقابلے میں طلباوطالبات کی کثیر تعداد نے حصہ لیا۔ مقابلہ کے منصفین کے فرائض معروف نعت خواں اختر حسین قریشی اور حمائل شریں نے انجام دیے۔ نتائج کے مطابق پرائمری سیکشن کے طلباو طالبات میں عطیۃ الوکیل اول‘ سجاول رفیق دوئم اورعیشہ سرفراز سوئم نمبر پر رہی۔جبکہ محمد تراب اور نعمان اویس کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔ہائی سیکشن کی طالبات کے مابین ہونیوالے مقابلے میں سجل فاطمہ نے اول ، صبوح فاطمہ نے دوئم اور بریرہ عاطف نے سوئم پوزیشن حاصل کی جبکہ حفصہ عاشق اور مناہل ملک کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا ۔ طلبا کے مابین ہونیوالے مقابلے میںمحمد حسن نے اول‘ دانیال فاضل نے دوئم اور عثمان شبیر نے سوئم پوزیشن حاصل کی۔ ان تقریبات کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا گیاہے۔