لاہور آرٹس کونسل الحمراء اور والڈ سٹی لاہور کے مابین مفاہمت کی یاداشت پر دستخط 

 لاہور (کلچرل رپورٹر)آرٹ اینڈ کلچر کے صف ِاول کے دو اداروں ،لاہور آرٹس کونسل الحمراء اور والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے مابین مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے گئے۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ثمن رائے اور ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی آف لاہوراتھارٹی کامران لاشاری نے ایم ا ویو سائن کیا۔چیئر پرسن بورڈآف گورنرزلاہورآرٹس کونسل الحمراء منیزہ ہاشمی نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔تقریب میں دوطرفہ سطح پر زبان وادب ،تہذیب وثقافت ،اپنی رسوم ورواج ،اقدار ،فکر وسوچ کو اجاگر کرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور ممکنہ شعبوں کی نشاندہی کی گئی جن پر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے ،اعلی سطحی اجلاس میں ڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن خرم نویل، ڈائریکٹر پی آرتانیہ ودیگر افسران نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن