افغانستان :ہیلی کاپٹر گر کرتباہ،فضائی حملے، 6اہلکار سمیت 22ہلاک،القاعدہ رہنما  بھی مارا گیا

کابل(شِنہوا+نوائے وقت رپورٹ) افغانستان میں ایم آئی17ہیلی کاپٹر گر کرتباہ، پولیس وین پر بم حملہ اور مسلح افرادکے فورسز کی چوکی پرفضائی حملے میں6اہلکار،16 طالبان مارے گئے جبکہ القاعدہ رہنما فورسز کے آپریشن میں مارا گیا۔افغان فضائیہ کا ایک ایم آئی17-ہیلی کاپٹر ملک کے مشرقی صوبہ ننگرہار میں گر کر تباہ ہوگیا جس میں 2 افراد ہلاک اور 2 دیگر زخمی ہوگئے،ملک کی وزارت دفاع نے بدھ کو اس کی تصدیق کی ہے۔ادھر دارالحکومت کابل میں ایک پولیس وین پر دیسی ساختہ بم کے حملے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔ اس کی تصدیق وفاقی پولیس نے کی۔ابھی تک کسی نے بھی اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔رات گئے قلعہ وزیر میںفورسز کی چوکی پر ہونے والے مسلح افراد کے حملے میں افغان فوج کے2اہلکار ہلاک ہو گئے، جن کی نعشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں۔ علاوہ ازیں افغان فورسز کی صوبہ بادغیس میں فضائی حملہ کیا جس سے طالبان کے 16جنگجو ہلاک ہوگئے جبکہ  زخمی ہو گئے۔ ادھر افغان صوبے فراہ میں افغان فورسز کے آپریشن میں برصغیر القاعدہ کا سینئر رکن محمد حنیف المعروف عبداللہ مارا گیا۔

ای پیپر دی نیشن