فتح پور (نامہ نگار ) انجمن تاجران فتح پور کے الیکشن متازعہ ہو نے کی وجہ پر با اثر سیاسی شخصیات کی مداخلت پر اسسٹنٹ کمشنر کروڑ یاسر رضوان میدان میں آ گئے ، چوہدری حمید گروپ ،چوہدری سہیل انور گروپ کے امیدواروں کو ٹائون کمیٹی فتح پور طلب کر لیا۔ اس موقع پردونوں فریقین کے درمیان ایک معائدہ طے پایا کہ 16 نومبر تک بذریعہ منادی کے ذریعے انجمن تاجران کے الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوارٹائون کمیٹی میں اکھٹے ہوں گی ، ان امیدواروں کی مشاورت سے 10 رکنی نیا الیکشن کمیشن طے پایا جائے گا ۔جس پر دونوں فریقین چوہدری حمید گروپ اور چوہدری سہیل انور گجر پابند ہوں گے۔