غریب کا گدھا چوری ،پنچائیت  طلب  

خانیوال (خبرنگار )نواحی علاقہ اڈا گل آباد کے رہائشی بھٹہ مزدور مقبول کے گدھے کو نامعلوم افراد نے رات کی تاریکی میں چوری کرلیا ۔جس پر مزدور نے متعلقہ تھانہ میں درخواست دینا چاہی تو علاقہ کے لوگوں نے اسے روک دیا اور کہا کہ پنچائیت کے ذریعہ مبینہ ملزمان کو بلا کر تفتیش کرتے ہیں اور تمھارا گدھا برآمد کرادیتے ہیں۔ غریب مقبول اب پنچائتیوں کے رحم وکرم پر ہے۔گزشتہ روز سر پنچ کی عدم موجودگی کے باعث پنچائیت نہ ہوسکی اور آج پنچائیت میں گدھا کی بر آمدگی کے لیے فریقین کو طلب کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن