ہاکی کھلاڑیوں ‘ کوچز‘ امپائرز کیلئے سنٹر آف ایکسیلنس قائم کرنے کا فیصلہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب کا ہا کی کی بحالی اور فروغ کے لئے ہاکی کے کھلاڑیوں،کوچز اور امپائرز کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کیساتھ مل کر سنٹر آف ایکسیلنس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،جونیئر ہاکی ورلڈ کپ 2024ء کیلئے نئے کھلاڑی تیار کرنیکا منصوبہ بنالیا ہے، 10سالہ منصوبہ تین، تین سال پر محیط ہوگا،پہلے تین سالہ فیز میں 13سے18سال کے 60کھلاڑی شامل ہونگے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، وفد میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل آصف باجوہ اور ہیڈ کوچ خواجہ جنید شامل تھے۔ اس موقع پرڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان، ڈائریکٹر سپورٹس حفیظ بھٹی، کنسلٹنٹ اکرام باری،سپورٹس کنسلٹنٹ شاہد فقیر ورک ودیگر موجود تھے۔،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے مزید کہا ہے کہ پہلے فیز میں کھلاڑیوں کو عالمی مقابلوں کی تیاری کے لئے عالمی معیار کی سہولیات اور تربیت دی جائے گی۔، اس حوالے سے کوچنگ کیمپ، ٹریننگ آف دی ٹرینر اور فٹنس کیمپ لگائے جائیں گے، ٹورنامنٹس اور اسکول ہاکی کرائیں گے تاکہ گراس روٹ لیول سے ٹیلنٹ سامنے لایا جائے اور اس ٹیلنٹ کو پالش کیا جائے،کوچز اور امپائر ز کو بھی تربیت دی جائے گی،سنیٹر آف ایکسیلنس کا مقصد بہترین کھلاڑی اور کوچز سامنے لانا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جونیئر ہاکی ورلڈ کپ 2024ئ￿  کیلئے بہترین ٹیم تیار کی جائے گی، کھلاڑیوں کو ماہر کوچز تربیت دیں گے، اس کے لئے بائیو مکینک لیب، فزیو، نیوٹریشن، سپورٹس میڈیسن، ویڈیو انالیسز لیب کے منصوبے شامل ہیں، عالمی مقابلے جیتنے کے لئے جدید تکنیکس اپنانا بہت ضروری ہے، ان لیب کے قیام سے ہمارے کھلاڑی دنیا کے کھلاڑیوں کو مقابلہ کرسکیں گے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا کہ ہاکی میں کھویا ہوا مقام حاصل کرنے کیلئے تمام وسائل استعمال کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...