پی ایس ایل 5: ٹیموں نے  تیاریاں جانچنا شروع کردیں

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پی ایس ایل5 پلے آف میچز کے لیے ٹیموں نے تیاریاں جانچنا شروع کردیں۔پی ایس ایل پلے آف میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے،منگل کو چاروں ٹیموں نے الگ الگ پریکٹس کی،کراچی کنگز اور ملتان سلطانز نے نیشنل اسٹیڈیم میں صبح سیشنز کیے، اسی مقام پرشام کو لاہور قلندر نے اپنے کھلاڑیوں کو ردھم میں لانے کی کوشش کی، معین خان اکیڈمی پر پشاور زلمی نے پریکٹس کے بعد انٹرا اسکواڈ میچ میں حصہ لیا۔کھلاڑیوں نے جسمانی ورزشیں کرنے کے بعد بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔، بعد میں فٹبال بھی کھیلی، اس موقع پرکورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی بھی کوشش ہوئی،کھلاڑیوں اور آفیشلز کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی گئی،بدھ کو پریکٹس میچز میں نیشنل اسٹیڈیم پر ملتان سلطانز کا پشاور زلمی سے مقابلہ ہوگا،معین خان اکیڈمی پرکراچی کنگز اور لاہور قلندرز مدمقابل ا?ئیں گی۔پی ایس ایل کا پہلا کوالیفائر کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان 14 نومبر کو کھیلا جائے گا،اسی روز پہلے ایلیمنٹر میں پشاور زلمی اور لاہور قلندر کا ٹکراؤ ہوگا،دوسری جانب ایونٹ میں شرکت کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔جنوبی افریقہ کے سابق کپتان فاف ڈوپلیسی، ڈین ویلاس،ڈیوڈ ویزے، رائلی روسو، روی بوپارہ، ایڈم لیتھ، بین ڈنک، ایلکس ہیلز، کیمرون ڈیلپورٹ، بریٹ ویٹ،ثاقب محمود اور کارلوس نے کراچی پہنچنے کے بعدخود کو ماحول سے ہم آہنگ کرنے کی کوشش کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...