اسلا م آباد (سٹاف رپورٹر)پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار نے ترکی میں منعقدہ بین الاقوامی بحری مشق ’’ماوی بلینا‘‘ میں شرکت کی ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشق 30 اکتوبر سے 10 نومبر تک بحیرہ روم میں منعقد کی گئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشق ماوی بلینا میں سات ممالک کی بحری افواج نے شرکت کی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشق کا مقصدایک دوسرے کے پیشہ ورانہ تجربات سے سیکھنا اور باہمی حربی صلاحیتوں میں اضافہ تھا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستانی جہاز نے ترک بحریہ کے ساتھ دو طرفہ مشق میں بھی شرکت کی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دوطرفہ مشق مشرقی بحیرہ روم میں منعقدکی گئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس ذوالفقار کے کمانڈنگ آفیسر نے میزبان حکام سے ملاقاتیں کیں اور باہمی دلچسپی کے امور بشمول بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا- ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈنگ آفیسر نے امیرالبحر کی جانب سیترک عوام بالخصوص ترک بحریہ کیلئے خیرسگالی کا پیغام بھی پہنچایا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور اس پر پاکستانی موقف کو بھی اجاگر کیا گیا۔
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار کی ترکی کی عالمی مشقوں ’’ماوی بلینا‘‘ میںشرکت
Nov 12, 2020