راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ملک کے نوجوان فلم سازوں اور طلبہ کے لیے فلم فیسٹیول اور ایوارڈز کا اعلان کردیا۔ بدھ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے نوجوان فلم سازوں کیلئے نیشنل امیچوئر شارٹ فلم فیسٹیول این اے ایس ایف ایف (نساف) کا اعلان کیا۔مذکورہ فلم فیسٹیول کے ذریعے نوجوان فلم ساز 6 مختلف کیٹیگریز میں اپنی دستاویزی و فیچر فلمیں ایوارڈز کیلئے جمع کروا سکیں گے۔فلم فیسٹیول کی بنائی گئی ویب سائٹ کے مطابق نوجوان فلم ساز مذکورہ 6 کیٹیگریز پر اینیمیٹڈ اور فکشن سمیت دستاویزی فلمیں بھی جمع کرواسکتے ہیں۔فیسٹیول میں تمام کیٹیگریز میں دو طرح کی فلمیں جمع کروائی جا سکتی ہیں جس میں سے موبائل فون پر ریکارڈ کی گئی یا بنائی گئی فلمیں بھی ہیں جب کہ دوسری وہ فلمیں جو عام فلمی انداز میں کیمروں اور دیگر ٹیکنالوجی سے بنائی گئی ہوں،فلم فیسٹیول میں مذکورہ تمام کیٹیگریز میں سے ایک فلم کو ’بہترین فلم‘ کا ایوارڈ دیا جائے گا ، دیگر تین ایوارڈز بھی فلم سازوں کو دیے جائیں گے۔فلم مقابلے میں شرکت کیلیے فلم سازوں کو یکم جنوری 2021 تک اپنی رجسٹریشن کروانی ہوگی جب کہ انہیں 10 مارچ 2021 تک اپنی فلمیں جمع کروانی ہوں گی۔
پاک فوج کا نوجوان فلم سازوں کیلئے ایوارڈز کا اعلان
Nov 12, 2020