اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) بجلی صارفین پر مزید 82 ارب 69 کروڑ روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ تقسیم کارکمپنیوں نے نیپرا کو 82 ارب 69 کروڑ روپے کا بوجھ صارفین پر ڈالنے کی درخواست دے دی۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) کا کہنا ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے درخواست گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی کے ایڈجسٹمنٹ کے لیے دی گئی ہے۔ نیپرا کے مطابق تقسیم کار کمپنیوں نے اپریل سے جون 2020 تک کی ایڈجسٹمنٹ مانگی ہے۔ کمپنیوں نے کیپیسٹی پرچیز پرائس کی مد میں 81ارب 10کروڑ روپے مانگے ہیں جبکہ آپریشنز اینڈ مینٹیننس کی مد میں 56 کروڑ 70لاکھ روپے مانگے گئے ہیں۔ نیپرا کے مطابق یوز آف سسٹم چارجز کی مد میں 2ارب 27کروڑ روپے مانگے گئے ہیں۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر 24 نومبر کو سماعت کی جائے گی۔
بجلی صارفین پر مزید 82 ارب 69 کروڑ کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاریاں
Nov 12, 2020