اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیربرائے اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ بلاول کا انکوائری رپورٹ پراتفاق اورنوازشریف کا نا اتفاق پی ڈی ایم کے نفاق کا ثبوت ہے۔ شبلی فراز نے ٹوئٹرپر کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کا انکوائری رپورٹ پر اتفاق اورنوازشریف کے اعتراض سے ثابت ہوگیا پی ڈی ایم میں اختلافات موجود ہیں۔ شبلی فرازنے کہا کہ اب انہیں دوسرے کے بعد ایک تیسرے میثاق کی بھی ضرورت پڑے گی۔ جس تحریک کی کوئی سمت ہو اورنہ ایک نظریہ اس کا کوئی مستقبل نہیں۔ شبلی فراز نے مریم نواز کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم انہیں بددعائیں دے ہی ہے۔ جنہوں نے اپنی جیبیں بھر کر عوام کو کنگال کیا۔ اپنے بیان میں مریم نواز کی تقریروں سے عیاں ہے کہ یہ شکست مان چکے ہیں۔ ناکامی اور شکست ان کا مقدر ہے انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ایک طرف گلگت بلتستان کے جمہوری عمل میں شریک ہیں لیکن دوسری جانب جمہوریت کے منافی باتیں کر رہے ہیں۔ ان کی جمہوریت اور آئین سے پاسداری یہ سیاسی بدحواسی نہیں تو اور کیا ہے؟۔ مریم صاحبہ! شیر کی کھال پہننے سے کوئی شیر نہیں بن جاتا وفاقی وزیر نے کہا کہ قوم ان کاغذی شیروں سے واقف ہے جو اپنے ہی کارکنان کو چھوڑ کر صندوقوں سمیت ملک سے روانہ ہو گئے تھے۔ لندن میں قانون کے مفرور ہیں جن کی زبان سے قومی وقار اور ملکی مفاد تک محفوظ نہیں۔