پاکستان، ایران تعاون سے علاقائی امن پر مثبت اثرات ہونگے: آرمی چیف

Nov 12, 2020

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پا کستان اور ایران کے  درمیان بہتر اور  مزید تعاون کے خطہ کے  امن و استحکام پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق انہوں نے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر جواد ظریف کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا جنہوں نے جی ایچ کیو میں ان سے ملاقات کی۔  آئی ایس پی آر کے مطابق  دوران ملاقات باہمی دلچسپی کے امور،  افغانستان سمیت علاقائی سلامتی کے امور، افغان امن عمل، پاک ایران بارڈر مینجمنٹ، اور سرحدی منڈیوں  جیسے موضوعات پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے  درمیان بہتر اور  مزید تعاون کے خطہ کے  امن و استحکام پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے  علاقائی استحکام، بطور خاص افغان امن  اور مفاہمت  کے عمل  میں پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ  دونوں برادر ملکوں کے درمیان  بہتر تعلقات کیلئے کام جاری رکھا جائے گا۔

مزیدخبریں