جدہ: جنگ عظیم کی تقریب میں بم دھماکہ، یونانی سفارتی اہلکار، سعودی سکیورٹی افسر سمیت4 زخمی

Nov 12, 2020

جدہ (نیٹ نیوز) سعودی عرب کے شہر جدہ میں جنگ عظیم اول کے متاثرین کی یاد میں ہونیوالی تقریب میں بم دھماکے سے 4 افراد زخمی ہوگئے ، کئی یورپی سفارت کار بھی شریک تھے۔ ترجمان فرانس کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا جدہ میں غیرمسلموں کے قبرستان میں جنگ عظیم اول کی خاتمے سے متعلق سالانہ تقریب تھی جس میں فرانس سمیت کئی قونصل خانوں کے عہدیدار شریک تھے۔ ترجمان فرانسیسی  وزارت خارجہ نے کہا  اس بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ سعودی عرب میں تازہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب فرانس کے صدر عمانوئل میکرون پیرس میں یادگاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلمان ممالک کو مذہبی شدت پسندی سے مقابلہ کرنے پر زور دے رہے تھے۔  گلف  بزنس کے مطابق الخوات قبرستان پانچ سو برس پرانا ،یہاں تقریب کا اہتمام فرانس کے سفارتخانے نے کیا تھا، زخمیوں میں ایک یونانی قونصل خانے کا اہلکار اور سعودی سکیورٹی افسر شامل ہیں ۔پاکستان نے جدہ میں بم دھماکے کی مذمت کی ہے۔ دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کی سلامتی کی حمایت کرتا ہے
 

مزیدخبریں