شہباز شریف پر پنجاب اور عوام کی خدمت کرنے کی فرد جرم عائد کی گئی ‘ مریم اورنگزیب 

Nov 12, 2020

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے شہباز شریف پر فرد جرم عائد کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کرپشن پر نہیں بلکہ شہباز شریف پر پنجاب اور عوام کی خدمت کرنے کی فرد جرم ہے ،آٹا چینی چوروں ،بی آر ٹی کے 126 ارب کے کھڈوں ،فارن فنڈنگ کیس، 23 خفیہ اکائونٹس ،ہیلی کاپٹر، مالم جبہ، بلین ٹری سونامی کیس میں فرد جرم کیوں عائد نہیں ہوتی؟ ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام شہباز شریف پرنیب نیازی گھٹ جوڑ کی  فرد جرم عائد کرنے کو مسترد کرتی ہے۔

مزیدخبریں