اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پلوشہ خان نے کہا ہے کہ کل ایک بہت بڑی گھناؤ نی سازش سے پردہ اٹھا، اس کے پیچھے وہی ہیں جو عدلیہ کے خلاف سازشوں میں ملوث رہے۔ گھناؤنی سازش کے تانے بانے وزیراعظم ہاؤس تک پہنچتے ہیں۔ بدھ کے روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پلوشہ خان نے کہا ہے کہ آئی جی سندھ اغواء کیس کے مرکزی کردار وزیراعظم، گورنر سندھ، وزیر داخلہ، علی زیدی اور حلیم عادل شیخ کا بھانجا ہیں۔ وزیراعظم نے اس سازش کو بنایا، کھڑا رہا اور بیانات بھی دیئے اور اس کو کامیڈی سرکس کہا، اس سنگین سازش اور اداروں کو آمنے سامنے کرنے پر وزیراعظم اور ان کے وزراء سے استعفیٰ لیا جائے، اگر استعفیٰ نہ لیا گیا تو پھر سپریم کورٹ سے نااہل قرار دینے کا مطالبہ کریں گے۔
گھناؤنی سازشوں کے تانے بانے وزیراعظم ہاؤس تک ملتے ہیں: پلوشہ خان
Nov 12, 2020