لاہور (وقائع نگار خصوصی) بھٹہ مالکان نے سموگ کے تدارک کے لئے اینٹوں کے بھٹوں کی بندش کا حکومتی اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ فاضل عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر معاونت طلب کر لی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے برکس کلن ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری کی درخواست پر سماعت کی۔