نیب مقدمات کو 3 رکنی بنچ کے سامنے مقرر ہونا چاہئے: جسٹس عمر بندیال 

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ میں سندھ کے سابقہ سیکرٹری لینڈ یوٹلائیزیشن آفتاب میمن کی درخواست ضمانت کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی۔ دوران سماعت جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ضمانت شخصی آ زادی کا معاملہ ہے۔ تاہم دو ممبر بینچز زیادہ بنائے جا رہے ہیں۔ تاکہ مقدمات کو  تیزی کے ساتھ نمٹایا جا سکے۔ نیب کے مقدمات کو تین ممبر بنچ کے سامنے مقرر ہونا چاہیے جس کے بعد عدالت نے قرار دیا کہ دونوں فریقین نے کیس کو تین ممبر بیچ کے سامنے مقرر کرنے پر رضامند ی ظاہر کی ہے۔ اس لئے کیس تین ممبر بنچ کے سامنے مقرر کیا جائے اور کیس کو جلد سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...