مجھ پر کرپشن کا نہیں، اختیارات سے تجاوز کا الزام ہے: شاہد خاقان

Nov 12, 2020

اسلام آباد (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آئی جی کے اغواء کی رپورٹ کو پبلک ہونا چاہئے، ورنہ ابہام رہے گا۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ایل این جی ریفرنس کی سماعت کے سلسلے میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کراچی واقعے کے حقائق کا عوام کو علم ہونا چاہیے۔ ایک ملک کے وزیراعظم کی تضحیک کر سکتے ہیں تو عوام کا حق ہے کہ وہ جانے کہ آئی جی واقعہ کے حقائق کیا ہیں۔ کراچی رپورٹ کو پبلک کیا جائے۔ شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ مجھ پر کرپشن کا الزام نہیں، اختیارات سے تجاوز کا الزام ہے۔

مزیدخبریں