سکھر/ٹھاروشاہ/دریاخان مری(نامہ نگاران/ نمائندہ نوائے وقت ) سندھ صحافی اتحاد ویلفئر آرگنائزیشن تعلقہ بھریا کا اہم اجلاس صدر محمد جڑیل منگی کی قیادت میں کیا گیا جس میں اعجاز قریشی رانا محمد اشرف رانا عبدالستار عبدالمجید کیریو محبوب نوناری ساجد چنہ ایاز سومرو و دیگر نے شرکت کی، در یا خان مری سے رپورٹر رانا ریاض الحسن کے مطابق پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ مرکز کی کال پر نوشہروفیروز یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے صحافیوں کی جبری برطرفیوں ، تنخواہوں کی بندش، آٹھویں ویج ایوارڈ پر عمل درآمد، سنسر شپ کے خلاف نوشہروفیروز یونین آف جرنلسٹس کے صدر زاہد قائم خانی کی قیادت میں مہران پارک سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، ضلعی صدر زاہد قائم خانی زاہد راجپر مظہر خاصخیلی غلام مرتضیٰ تگر رانا ریاض الحسن وقار ابراہیم راجپر شاہد خانزادہ میر محمد لاشاری مجیب وگن راؤ واجد علی اور دیگر رہنماوں کا کہنا تھا کہ صحافیوں کے خلاف غیر اعلانیہ سینسر شپ کو فوری بند کر کے اخبارات اور اشتہارات کی بندش فوری ختم کیا جائے، اور تبدیلی سرکار صحافیوں کا معاشی قتل عام بند کرے۔مطالبات کی منظوری تک نا قابل مصالحت جدوجہد جاری رکھی جائیگی٭سکھرسے بیورورپورٹرکے مطابق پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کی کال پر سندھ کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں صحافی برادری کے حقوق کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، سکھر پریس کلب کے سامنے سکھر یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام صحافیوں ، کیمرا مینوں ، فوٹو گرافروں کی کثیر تعداد نے پی ایف یو جے کے مرکزی نائب صدر لالہ اسد پٹھان ، ایس یو جے کے صدر سلیم سہتو ، سکھر پریس کلب کے صدر نصر اللہ وسیر ، جنرل سیکریٹری یاسر فاروقی دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اوراپنے حقوق کیلئے فلک شگاف نعرے بازی کی اس موقع پر صحافی رہنمائوں کا کہنا تھا کہ موجودہ ملکی حالات میں بھی میڈیا ورکرز اپنی ذمہ داریاں بخوبی سر انجام دے رہے ہیں لیکن افسوس ان کے درپیش مسائل پر حکومت کان دھرنے کوتیار نہیں ہے ، وطن عزیز میں میڈیا ورکرز معاشی بحران کو شکار ہو کر اپنی زندگی بسر کر رہا ہے ، ہزاروں میڈیا ورکرز کو جبری طور پر معطل کرکے نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا ہے ، میڈیا ہائوسز میں ڈائون سائیزنگ کی جا رہی ہے صحافیوں کو ملنے والی تنخواہ سے کٹوتی کی جا رہی ہے ، سیکڑوں میڈیا ورکرز تنخواہ کی عدم ادائیگی کے باعث فاقہ کشی پر مجبور ہیں ایسا لگتا ہے موجودہ حکومت میڈیا ورکرز کے مسائل حل کرنے کے بجائے انکے معاشی قتل عام کی پالیسیاں بنا رہی ہے ملک میں فی الفور ویج بورڈ کا اعلان نہ ہوا تو صحافی برادری کی مشکلات مزید بڑھ جائیگی ، صحافی رہنمائوں نے موجودہ حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کی صحافی برادری کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے موئثر پالیسی بناتے ہوئے صحافیوں کو معاشی قتل عام سے بچایا جائے بصورت دیگر ملک بھر کی صحافی برادری اپنے حقوق کیلئے سراپا احتجاج بن جائیگی ٭بدین سے نامہ نگارکے مطابق پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کی جانب سے مطالبات کی منظوری کہ سلسلہ میں جاری جدوجہد کے دوسرا مرحلہ کہ موقع پر حیدرآباد یونین اف جرنلیسٹ کی اپیل پر بدین کہ صحافیوں کی جانب سے بدین پریس کلب سے ایوان صحافت تک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر حیدراباد یونین آف جرنلسٹ کے سنئیر نائب صدر تنویر احمد آرائیں سنئیر صحافیوں غلام مصطفیٰ جمالی شوکت میمن عبدالطیف زرگر عبدالمجید ملاح حمید سومرو غلام مرتضیٰ میمن الطاف شاد اشرف میمن ملک دانش خالد عباسی حسین سومرو شفیع محمد جونیجو اختر شاہ اسحاق شیخ راشد قمرانی بشیر شیخ رجب رہموں علی میمن مقبول زئی حمید عمرانی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا سابق حکومتوں کی طرح موجودہ حکومت بھی آٹھویں ویج بورڈ پر عمل درآمد کرانے میں ناکام رہی ہے
صحافی عزیزمیمن کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے صحافی سڑکوں پرآگئے
Nov 12, 2020