چین مشترکہ مستقبل کے حامل قریبی ایس سی او معاشرے کے قیام کیلئے تیارہے،نائب وزیرخارجہ

Nov 12, 2020

بیجنگ(شِنہوا) شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او) کے اہم بانی رکن کے طور پر چین دیگر رکن ریاستوں کے ساتھ مل کر مشترکہ مستقبل کے حامل قریبی ایس سی او معاشرے کے قیام کیلئے تیارہے۔چین کے نائب وزیرخارجہ لے یوچھنگ نے ان خیالات کا اظہار ایس سی او ریاستوں کے سربراہان کی کونسل کا20واں اجلاس ختم ہونے کے بعد کیا۔نوول کروناوائرس کی موجودہ صورتحال کے باعث ایس سی او کی رکن ریاستوں نے ویڈیو اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا جس کی تجویز روس نے دی تھی جس کے پاس ایس سی او کی تبدیل ہوتی صدارت ہے۔لے کے مطابق ایس سی او کی رکن ریاستوں کے رہنماں نے اجلاس کے ایک اعلامیہ پر دستخط کئے اور اسے جاری کیا، انہوں نے 6بیانات بھی جاری کئے اور صحت کی دیکھ بھال، ذیلی قومی ترقی، غیرملکی تبادلوں اور دیگر شعبوں میں تعاون کی دستاویزات کی منظوری دی۔انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی اور علاقائی صورتحال پیچیدہ اور گہرے طریقے سے تبدیل ہورہی ہے،لے نے کہا کہ ان حالات میں ایس سی او کو نئے مواقع اور چیلنجز کا سامنا ہے،موجودہ حالات میں ایس سی اونے ایک کامیاب ویڈیوسربراہ اجلاس منعقد کیا اور مفید نتائج حاصل کئے جو کہ بہت اہمیت کے حامل ہیں اور اس کے دوررس اثرات ہوں گے۔لے نے کہا کہ شریک ممالک کے رہنماں نے نوول کروناوائرس کیخلاف جنگ میں اہم  اسٹریٹجک کامیابیاں حاصل کرنے پر چین کو مبارکباد دی اور اس حوالے سے مضبوط مدد کرنے پر ملک کا شکریہ ادا کیا، رہنماں نے چین کی طرف سے آگے بڑھائے جانے والے تعاون کے اہم اقدامات کی تعریف کی۔

مزیدخبریں