اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)وفاقی وزیر برائے ریاستی و سرحدی امور (SAFRON) صاحبزادہ محبوب سلطان سے اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے پناہ گزین کے ریجنل ڈائریکٹر برائے ایشیا اندریکا راتواتے نے بدھ کو یہاں ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان میں افغان پناہ گزینوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔یو این ایچ سی آر کے ریجنل ڈائریکٹر نے اتنا لمبا عرصہ پاکستان کی جانب سے40لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی مہمان نوازی کرنے ، پناہ دینے اور منظم طور پر مہاجرین کو ہرطرح امداد فراہم کرنے پر پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کی بے لوث خدمات کو خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں سب سے زیادہ پناہ گزین مہاجرین کی تعداد پاکستان میں ہے ریجنل ڈائریکٹر برائے ایشیا اندریکا راتواتے نے کہا کہ انہوں اقوام متحدہ کے پناہ گزین کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے پناہ گزین کے حوالے سے رپورٹ بھجوادی ہے ۔
وفاقی وزیر سیفران سے اقوام متحدہ کی ایجنسی پناہ گزین کے آر ڈی کی ملاقات
Nov 12, 2020