کولنز ڈکشنری نے ’لاک ڈاؤن‘ کو ورڈ آف دی ایئر قرار دیدیا

Nov 12, 2020 | 11:01

ویب ڈیسک

اگر آپ کو یہ شبہ ہے کہ آپ کس طرح سال 2020 کو اپنی زندگی میں یاد رکھیں گے تو شاید اب یہ مشکل بھی آسان ہوگئی کیونکہ کولنز انگش ڈکشنری نے اس کا بھی بندوبست کردیا۔

کولنز انگلش ڈکشنری نے لفظ ’لاک ڈاؤن‘ Lockdown کو ورڈ آف دی ایئر قرار دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ عالمگیر وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور پھر اس کی ویکسین کی عدم موجودگی کی وجہ سے معالجین نے وبا کا علاج صرف اور صرف سماجی دوری قرار دیا تھا۔ 

لوگوں کو سماجی دوری کا پابند بنانے کے لیے دنیا بھر میں حکومتوں کی جانب سے ’لاک ڈاؤن‘ کا نفاذ کیا گیا تھا اور یہ لفظ تب سے ہی تقریباً ہر عام و خاص کی زبان پر موجود ہے۔ 

کولنز نے اس منفرد اعزاز کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ اس کے لغت نويس نے لفظ ’لاک ڈاؤن‘ کو ورڈ آف دی ایئر کے طور پر منتخب کیا ہے کیونکہ دنیا بھر کے اربوں انسانوں نے اس سال اس لفظ کا استعمال کیا ہے۔ 

انھوں نے ساتھ میں یہ بھی کہا کہ یہ جان کر حیرانی نہیں ہے کہ لفظ ’لاک ڈاؤن‘ قید خانے سے متعلق ہے۔ 

کولنز کا کہنا تھا کہ اب سال 2020 میں اس لفظ کے معنی تبدیل ہوگئے ہیں اور لوگ اسے عوامی حفاظتی اقدام کے طور پر جانتے ہیں۔ 

مزیدخبریں