گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) میاں نوازشریف، مریم نواز اورمسلم لیگ (ن)کے کارکنان ظالم کے آگے نہیں جھکیں گے مسلم لیگ ن عوامی خدمت کواپنا فرض سمجھتی ہے ظالم سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان کے سرپرصرف انتقام کا بھوت سوارہے ان خیالات کا اظہار رہنما مسلم لیگ ن پی پی 53چوہدری زبیر چیمہ آف ٹھٹھہ داد نے کارکنان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ قوم کی خاطر نوازشریف نے ہرظلم برداشت کیاحکومت یہ سال ختم ہونے سے پہلے واپس جانے والی ہے سلیکٹڈ وزیراعظم کو غریب عوام کا کوئی احساس نہیں عمران خان کو وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھا کر حکومت کوئی اور چلا رہا ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور میں کاروباری افراد ، مزدور ، خوشحال تھے۔
(ن)لیگ کے قائدین ‘کارکن ظالم کے آگے نہیں جھکیں گے: زبیر چیمہ
Nov 12, 2020