ڈرائیونگ لائسینسنگ کا ٹیسٹ کمپیوٹرائزڈ کیا جارہا ہے: سی ٹی او‘ڈی ایس پی

کامونکے (نامہ نگار)سفارش کلچر اور رشوت ستانی کے خاتمہ کے لئے رواں ماہ سے ڈرائیونگ لائسینسنگ کا ٹیسٹ کمپیوٹرائزڈ کیا جارہا ہے ۔ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لئے گوجرانوالہ ٹریفک پولیس رواں ماہ سے کمپیوٹرائزڈ ٹیسٹنگ کا نظام متعارف کروا رہی ہے۔اب ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لئے امیدوار آن لائن اپلائی کرینگے جسکے لیے تیاری مکمل کرلی گئی ہے. ان خیالات کا اظہار سی ٹی او گوجرانوالہ آصف صدیق ،ڈی ایس پی سرکل سول لائن فرحت محمود بھٹی نے نوائے وقت سے گفتگو کے دوران کیا ٹریفک پولیس نے پی آئی ٹی بی کے تعاون سے سافٹ وئیر تیار کیا ہے. انہوں نے کہا گوجرانوالہ کمپیوٹرائزڈ ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے والا پنجاب کا دوسرا ضلع بن جائے گا.شہری اپنا شناختی کارڈ لیکر آئے گے اور قواعد و ضوابط کے تحت لائسنس حاصل کرسکے گے،ٹریفک پولیس شہریوں کو ہر طرح کی سہولت فراہم کریگی، انہوں نے مزید بتایا کہ جی ٹی روڈ پر ٹریفک کے بہاؤ کو رواں دواں رکھنے کیلئے رکشہ اور دیگر سست رفتار گاڑیوں کے لئے مختلف اوقات میں ڈاوریشن لگائی ہے جس سے جی ٹی روڈ پر ٹریفک کا بہاؤ مسلسل رواں دواں رہنے لگاہے۔ ٹریفک پولیس کے اس اچھے اقدام کو شہریوں نے سراہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن