انگلینڈ کے وکٹ کیپنگ کوچ بروس فرنچ مستعفی

Nov 12, 2020 | 15:57

ویب ڈیسک

بروس فرنچ نے انگلینڈ کے وکٹ کیپنگ کوچ کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا۔وہ اپنے خاندان کے ساتھ ٹائم گزارنا چاہتے ہیں۔ بروس فرنچ نے 2009 میں نیشنل اکیڈمی میں کام کا آغاز کیاتھا۔ان سے قبل انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے ساتھ لیڈ کوچ وکٹ کیپنگ کوچ کی زمہ داریاں نبھارہے تھے۔ انہوں نے اپنے 11 سالہ کیریئر میں انگلینڈ کے کئی کھلاڑیوں کے ساتھ کام کیا جن میں میٹ پرائر‘ جوز بٹلر‘ جونی بیرسٹوو اور سارہ ٹیلر شامل ہیں۔ جنہوں نے فرنچ کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا۔ ریٹائرمنٹ کے باوجود فرنچ پارٹ ٹائم کنسلٹنٹ کے طور پر مشورے کے لئے دستیاب ہوں گے۔ بروس فرنچ نے کوچنگ میں بہت محنت کی اور ٹریننگ کے نئے اور خوشگوار طریقے اپنائے جن میں وکٹ کیپروں کے لئے باﺅلنگ مشین کا استعمال شامل ہے۔ بروس فر نچ انگلینڈ کی طرف سے وکٹ کیپرکی حیثیت سے انٹرنیشنل میچوں میں حصہ لے چکے ہیں۔ انہوں نے انگلینڈ کے لئے 16 ٹیسٹ اور 13 ون ڈے میچ کھیلے لیکن بیٹنگ میں کامیاب نہ ہو سکے۔ ٹیسٹ میچوں میں ان کی بیٹنگ اوسط 20 سے کم تھی اس لئے انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنا چھوڑ دی۔ انہوں نے کاونٹی کھیل کر کرکٹ کا لطف اٹھایا۔ بروس فرنچ نے نوٹنگھم شائر کے لئے 20 سال تک طویل کرکٹ کھیلتے ہوئے 660 میچوں میں حصہ لیا۔

مزیدخبریں