صمصام بخاری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، خود کو قرنطینہ کرلیا

صوبائی وزیر صمصام بخاری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا،صمصام بخاری نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔ ملک میں کورونا کی دوسری لہر نے شدت اختیار کرلی اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید34 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک ہزار 808 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔صوبائی وزیر صمصام بخاری کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیااورانہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیاہے،صمصام بخاری کاکہنا ہے کہ بہتر محسوس کررہاہوں،انشااللہ جلد مکمل صحتیاب ہوجائوں گا۔

ای پیپر دی نیشن