لاہور(کامرس ڈیسک) نیسلے پاکستان اورزرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے موسمیاتی تبدیلی اور پائیداریت کیلئے اقدامات تیز کرنے کی غرض سے زرعی تحقیق اور ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کیلئے شراکت داری کااعلان کیا ہے۔پاکستان کا شمار موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں ہو تاہے ۔نیسلے پاکستان ایک ایسے وقت میں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے اپنے عزم کا مظاہرہ کر رہا ہے عدیل احمد علی، ہیڈ آف ایگرکلچر سروسز، نیسلے پاکستان نے کہا ’’ 2050 تک کاربن کے زیرو اخراج کے حصول کے وژن کے مطابق ہم اپنے زرعی ویلیو چین اور آپریشنز سے کاربن کے اخراج میں کمی لانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں اور یہ شراکت داری اس سمت میں درست اقدام ہے۔ ‘‘انہوںنے زراعت کے جدید طریقوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا’’ ان طریقوں سے مٹی کی زرخیز کو بڑھانے اور کم سے کم جی ایچ جی ( GHG) کے حامل چارے کی شناخت اور کاربن کو علیحدہ کرنے میں مدد ملے گی۔